ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میونسپالٹی کی دوکانوں کی نیلامی کی مخالفت ؛ دوکانداروں کی اے سی کومیمورنڈم

بھٹکل میونسپالٹی کی دوکانوں کی نیلامی کی مخالفت ؛ دوکانداروں کی اے سی کومیمورنڈم

Fri, 19 Aug 2016 20:33:48    S.O. News Service

بھٹکل:19/اگست(ایس او نیوز)تعلقہ کے بلدیہ ملکیت والے دوکانوں کی نیلامی پر دوکانداروں نے اعترا ض جتاتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کومیمورنڈم پیش کرتے ہوئے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ نیلامی کو روکتے ہوئے پرانے دکانداروں کو ہی مارکٹ قیمت پر دوبارہ دکانیں کرائے پرفراہم کی جائے۔

اس سلسلے میں انگڑی ملیگے ہت رکشھنا سمیتی کی طرف سے اپیل میں کہا گیا ہے کہ وہ گذشتہ کئی برسوں سے نیلامی میں دوکانیں لے کر اپنا گزارہ کررہے ہیں۔کرایہ کا معاہدہ 2011کو ختم ہونے کے بعد سے دوبارہ معاہدہ کئے بغیر ہم سے وقت فوقتاً کرایہ وصول کیاجارہا تھا، مگر اب بلدیہ نےاچانک اعلانیہ نیلامی کا اعلان کرنے سے ہماری زندگی سڑک پر آگئی ہے۔ میونسپالٹی کے پرانے کرایہ داروں کے مطابق انہوں نے لاکھوں روپیہ قرضہ لے کر کاروبار کررہے ہیں، مگر اب بلدیہ کے فیصلے سے ہم قرضہ کے چنگل میں پھنس گئے ہیں۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ جو دوکاندار اس وقت میونسپالٹی کی دکانوں پرکرایہ پر ہیں انہیں بلدیہ کو نقصان پہنچائے بغیر جاری مارکیٹ قیمت پر  کرایہ طئے کرنے اور انہیں ہی دوبارہ معاہدہ کرکے دئے جانے کی اپیل کی گئی ہے۔اس موقع پررامنا بلیگار، ناگراج پانڈورنگا، رضوان، شنکر اے پائی، قمرالدین ، منجوناتھ ، ناگیش نائک وغیرہ موجود تھے۔

خیال رہے کہ میونسپالٹی کی دکانوں کی نیلامی کل سنیچر کو کی جائے گی، جس کے لئے کاروار سے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول بھی تشریف فرما ہوں گے۔ 


Share: